جمعرات, ستمبر 10, 2026
اشتہار

’پاکستان میں روز 300 بچے جان کی بازی ہارتے ہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (7 اگست 2026): وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں یومیہ 300 بچے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق آغا خان یونیورسٹی میں ہیلتھ مینول کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے کمزور نظام کی وجہ سے قیمتی جانیں ضائع ہو رہی ہیں۔

وزیر صحت نے انکشاف کیا کہ پاکستان میں روزا نہ 300 بچے جان کی بازی ہار جاتے ہیں۔ ملک کے شعبہ صحت میں فوری توجہ کی ضرورت ہے ۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بڑھتی آبادی کے باعث لاکھوں بچے تعلیم سے محروم ہیں۔ صحت اور تعلیم کے شعبے میں مربوط حکمت عملی اختیار کرنا ناگزیر ہے۔

اے کے یو ہیلتھ مینول کی تقریب سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ اس مینول سے دور دراز بیٹھا معالج بھی فائدہ اٹھا سکتا ہے اور بچوں کی جانیں بچائی جاسکتی ہیں۔

اہم ترین

انور خان
انور خان
انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں