بدھ, اپریل 15, 2026
اشتہار

مشرقِ وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال: ملک بھر سے 80 بین الاقوامی پروازیں منسوخ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی(15 مارچ 2026): مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور فضائی حدود کے مسائل کے باعث پاکستان کے مختلف ایئرپورٹس سے آج مزید 80 بین الاقوامی پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

 گزشتہ 16 دنوں کے دوران مشرقِ وسطیٰ کے لیے مجموعی طور پر منسوخ ہونے والی پروازوں کی تعداد 1590 تک پہنچ گئی ہے، کراچی ایئرپورٹ سے دوحہ، کویت اور بحرین سمیت مشرقِ وسطیٰ کے مختلف شہروں کے لیے 26 پروازیں منسوخ کی گئیں۔

اسلام آباد ایئرپورٹ سے دوحہ، بحرین، کویت اور مسقط کی 18 پروازیں منسوخ ہوئیں، لاہور ایئرپورٹ سے کویت، دوحہ، بحرین اور ابوظہبی کے لیے آنے اور جانے والی 18 پروازیں منسوخ ہوئیں اس کے علاوہ پشاور ایئرپورٹ سے 14 جبکہ ملتان سے مشرقِ وسطیٰ کے لیے 4 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔

ایئرپورٹ حکام کے مطابق سیالکوٹ اور فیصل آباد ایئرپورٹس سے بین الاقوامی پروازوں کا آپریشن فی الحال معمول کے مطابق جاری ہے۔ پروازوں کی بڑے پیمانے پر منسوخی کے باعث ہزاروں مسافر ایئرپورٹس پر پھنس گئے ہیں اور ایئر لائنز کی جانب سے متبادل انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

+ posts

محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں