پیر, نومبر 4, 2024
اشتہار

پاکستان میں کورونا کی صورتحال میں بہتری، مثبت کیسز کی شرح 2.05 فیصد آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کے کیسز اور اموات میں مسلسل کمی ریکارڈ کی جارہی ہے ، ایک دن میں کورونا سے 20 اموات ہوئی اور 9 سو 14 کیسز رپورٹ ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں کورونا صورتحال کے حوالے سے تازہ اعدادو شمار جاری کردیئے ہیں ، جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں24گھنٹےمیں کورونا میں مبتلا20افراد انتقال کرگئے، جس کے بعد کوروناوائرس سے مجموعی اموات 22ہزار231ہوگئیں۔

- Advertisement -

این سی او سی کا کہنا ہے کہ 24گھنٹےمیں کوروناکے44ہزار496ٹیسٹ کیےگئے، جس میں سے 914مثبت نکلے، اس دوران کوروناکےٹیسٹ مثبت آنےکی شرح 2.05 فیصد رہی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق اس وقت ملک میں کوروناکے32ہزار225فعال کیسزہیں جبکہ چوبیس گھنٹے میں وائرس میں مبتلا نوسودس مریض صحتیاب ہوئے۔

خیال رہے بلوچستان میں کورونا کے پھیلاؤ میں تیزی آگئی اور مثبت کیسز کی شرح نو فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ پنجاب میں مثبت کیسز کی شرح صفراعشاریہ سات کے ساتھ کم ترین سطح پر رہی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں