اتوار, جولائی 19, 2026
اشتہار

پاکستان میں پانی کی بڑھتی ہوئی قلت ! 4 بڑے ڈیموں کی تعمیر کا کام تیز کردیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان میں پانی کی بڑھتی ہوئی قلت سےنمٹنے کے لیے دیامر بھاشا ڈیم، مہمند ڈیم، کرم تنگی ڈیم اور نئی گاج ڈیم پر کام تیز کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں پانی کی بڑھتی ہوئی قلت اور موسمیاتی تبدیلیوں کے سنگین اثرات سے نمٹنے کے لیے حکومت نے ملک کے 4 بڑے ڈیموں کی تعمیر کا کام تیز کر دیا ہے۔

ان اہم منصوبوں میں دیامر بھاشا ڈیم، مہمند ڈیم، کرم تنگی ڈیم اور نئی گاج ڈیم شامل ہیں۔

حکام ک کا کہنا ہے کہ ان نئے آبی ذخائر کی تکمیل سے ملک میں پانی ذخیرہ کرنے کی مجموعی صلاحیت میں 80 لاکھ ایکڑ فٹ سے زائد کا بڑا اضافہ ہوگا۔

اس منصوبے کا سب سے اہم ستون دیامر بھاشا ڈیم ہے، جو اکیلا 6.4 ملین ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی غیر معمولی صلاحیت رکھتا ہے۔

واضح رہے کہ اس وقت پاکستان اپنی پانی کی ضروریات کے لیے بنیادی طور پر تربیلا، منگلا اور چشمہ بیراج جیسے بڑے آبی ذخائر پر انحصار کر رہا ہے۔

تاہم، تیزی سے بڑھتی ہوئی ملکی طلب اور بدلتے ہوئے موسموں کے باعث پرانے ڈیموں پر دباؤ بڑھ چکا ہے، جس کی وجہ سے حکومت نے ان نئے ڈیموں کی بروقت تکمیل کو اولین "قومی ترجیح” قرار دیتے ہوئے کام کی رفتار کو تیز کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

اہم ترین

مزید خبریں