جمعرات, نومبر 13, 2025
اشتہار

قابض افغان طالبان نے گھٹنے ٹیک دیے، پاکستان نے جنگ بندی کی درخواست منظور کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

قابض افغان طالبان نے پاکستان کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، پاک افواج نے انکی جنگ بندی کی درخواست منظور کرلی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان نے قابض افغان طالبان کی جانب سے عارضی جنگ بندی کی درخواست منظور کرلی ہے، طالبان رجیم کی درخواست پر آج شام 6 بجے سے 48 گھنٹے کےلیے عارضی جنگ بندی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48گھنٹے کیلئے سیزفائر کیا گیا ہے، پاکستان نے قابض افغان طالبان کی عارضی جنگ بندی کی درخواست فی الحال منظور کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے افغانستان کی جنگ بندی کی درخواست مسترد کردی

وزارت خارجہ نے بتایا کہ 48 گھنٹے میں فریقین تعمیری گفتگو کے ذریعے مسئلے کا حل نکالیں گے، گفتگو سے پیچیدہ مگر قابل حل مسئلے کا مثبت راستہ تلاش کرنےکی مخلصانہ کوشش ہوگی۔

پاکستان نے ایک بار پھر سفارت کاری کو ترجیح دی ہے، پاکستان امن کا خواہاں ہے مگر ریاستی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

جنگ بندی سے قبل پاک فوج نے کامیابی سے قندھار اور کابل میں فتنہ الہندوستان کے مرکز اور قیادت کو نشانہ بنایا جس کے بعد قابض طالبان کی جانب سے درخواست سامنے آئی ہے۔

مزید پڑھیں: اسپن بولدک : پاک فوج کی بھرپور کارروائی، افغان طالبان نے جنگ بندی کی درخواست کردی

سیکیورٹی ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق پاک فوج نے قندھار اور کابل میں تاک کر افغان طالبان اور خوارج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ اس کارروائی میں قابض افغان طالبان کی بٹالین ہیڈ کوارٹرز نمبر 4، 8 بٹالین، بارڈر بریگیڈ 5 کے اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے کابل میں فتنہ الہندوستان کے مرکز اور قیادت کو نشانہ بنایا گیا۔ تباہ کیے گئے اہداف شہری آبادی سے الگ تھلگ تھے، جو پیشہ ورانہ مہارت کا ثبوت ہے۔

پاک فوج نے کابل میں فتنہ الہندوستان کے مرکز اور قیادت کو نشانہ بنا لیا

+ posts

راجہ محسن اعجاز اسلام آباد سے خارجہ اور سفارتی امور کی کوریج کرنے والے اے آر وائی نیوز کے خصوصی نمائندے ہیں

اہم ترین

راجہ محسن اعجاز
راجہ محسن اعجاز
راجہ محسن اعجاز اسلام آباد سے خارجہ اور سفارتی امور کی کوریج کرنے والے اے آر وائی نیوز کے خصوصی نمائندے ہیں

مزید خبریں