The news is by your side.

Advertisement

ایس ڈی جی رینکنگ ، پاکستان نے 2030 کا ہدف 2020 میں ہی حاصل کرلیا

اسلام آباد : مشیر ماحولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کا کہنا ہے کہ ایس ڈی جی رینکنگ میں پاکستان بہتری کی جانب گامزن ہے اور 2030 کا ہدف ہم نے 2020میں حاصل کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مشیر ماحولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان نے ایس ڈی جی گول نمبر 13 حاصل کرلیا ہے، ایس ڈی جیز میں 13 اہداف ہیں ، موسم کےذریعے بھی ممالک ایک دوسرے سے منسلک ہیں۔

ملک امین اسلم کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کا حل عالمی سطح پر ڈھونڈنا ہے ، ایس ڈی جی رینکنگ میں پاکستان بہتری کی جانب گامزن ہے، 2030 کا ہدف ہم نے 2020میں حاصل کرلیا ہے۔

مشیر ماحولیاتی تبدیلی نے کہا کہ بلین ٹری سونامی کے ذریعےکے پی میں 6 فیصد جنگلات بڑھے، جنگلات کا پروٹیکٹڈ ایریا بڑھا کر 12 سے 15 فیصد پر، یورو ٹو سے یورو فائیو فیول اور کوئلے کی بجائےہائیڈروپروجیکٹس پرجارہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سی پیک کے تحت ہائیڈرو پروجیکٹس شروع کررہے ہیں، 1200 میگاواٹ کےونڈپروجیکٹس شروع کر رہے ہیں، 2025 تک پاکستان کی 60 فیصد انرجی کلین انرجی ہوگی۔

کورونا کے حوالے سے ملک امین اسلم نے کہا کہ شاپنگ بیگ پر وفاقی دارلحکومت میں پابندی عائد کی گئی جبکہ کےپی اور سندھ نے بھی شاپنگ بیگ پرپابندی کی قانون سازی کی۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں