تازہ ترین

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

ماحولیاتی تبدیلی کے خلاف اقدامات، پاکستان 10 سال قبل ہدف حاصل کرنے والا واحد ملک

اسلام آباد: بین الاقوامی ادارے نے ماحولیاتی تبدیلیوں کے خلاف پاکستانی حکومت کے اقدامات کو سراہتے ہوئے بتایا ہے کہ پاکستان نے دس سال قبل ہی ہدف حاصل کر کے ترقیاتی یافتہ ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ماحولیاتی تبدیلی سےنمٹنےکیلئے پاکستان نے تیز ترین کاوشوں کی بدولت اقوامِ متحدہ کا ماحولیاتی ایکشن کا ہدف دس سال قبل ہی پورا کرلیا۔  وزیر اعظم عمران خان نے ماحولیاتی تبدیلی کے خلاف پاکستان کی کوششوں سے متعلق بین الاقوامی ادارے کی ویڈیو جاری کردی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وزیر اعظم عمران خان نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’کلین اینڈ گرین پاکستان کے لیے حکومتی کاوشوں پر فخر ہے‘۔

ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے عالمی سطح پر پاکستان کی پذیرائی کاسلسلہ جاری ہے، پاکستان آلودگی اور ماحولیاتی چیلنجز سے بھرپور انداز سے نمٹ رہا ہے۔  آلودگی اور ماحولیاتی تبدیلی کے خلاف پاکستان کی کوششوں پر عالمی دنیا بھر فخر کررہی ہے ۔

ویڈیومیں ماحولیاتی تبدیلیوں اور چیلنجزسےنمٹنےکیلئے پاکستان کی کوششوں اور اقدامات کو دکھایاگیا ہے۔

ماحولیاتی تبدیلی سےنمٹنےکیلئے پاکستان الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری کی طرف جارہا ہے، پاکستان اس معاملے میں بین الاقوامی دنیا میں دیگر ممالک کیلئےبہترین مثال بن کر تیزی سے ابھر رہا ہے۔ ویڈیومیں وزیراعظم کاورلڈاکنامک فورم سےخطاب اوردیگراقدامات کودکھایاگیا ہے۔

مزید پڑھیں: ماحولیاتی تبدیلیوں‌ کے اقدامات کا اعتراف، پاکستان اقوام متحدہ برائے ماحولیات کا نائب صدر منتختب

یاد رہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں ماحولیات سے متعلق کاوشوں کا عالمی سطح پر اعتراف کیا گیا جس کے بعد پاکستان کو اقوامِ متحدہ کنونشن برائے ماحولیات کی نائب صدارت مل گئی تھی۔

اسیپن میں اقوام متحدہ کے زیر اہتمام موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام ممالک نے پاکستان کے کردار کو سراہا اور عالمی سطح پر اس کا اعتراف بھی کیا اور پھر پاکستان کو اقوامِ متحدہ کنونشن برائے ماحولیات کا نائب صدر منتخب کیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -