اتوار, مارچ 15, 2026
اشتہار

پاکستان نے نیپاہ وائرس کی 100 ٹیسٹنگ کٹس حاصل کر لیں

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : قومی ادارہ صحت نے نیپاہ وائرس کے ممکنہ خطرے کے پیشِ نظر وائرس کی 100 ٹیسٹنگ کٹس حاصل کر لی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں نیپاہ وائرس کے ممکنہ خطرے کے پیشِ نظر وفاقی اور صوبائی محکمہ صحت نے ہنگامی اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔

سیکرٹری صحت حامد یعقوب کی زیر صدارت منعقدہ حالیہ اجلاس میں وائرس سے نمٹنے کے لیے جامع حکمت عملی وضع کر لی گئی ہے۔

حکومتی حکام نے کہا کہ وائرس کی 100 ٹیسٹنگ کٹس حاصل کر لی ہیں جبکہ وائرس کو ملک میں منتقلی سے روکنے کے لیے تمام زمینی اور فضائی داخلی راستوں پر مسافروں کی 100 فیصد اسکریننگ لازمی قرار دے دی گئی ہے۔

ایئرپورٹس اور دیگر داخلی راستوں پر مسافروں کی گزشتہ 21 دن کی ٹریول ہسٹری چیک کی جا رہی ہے جبکہ بخار، سانس لینے میں دشواری یا اعصابی علامات والے مسافروں پر خصوصی نظر رکھی جا رہی ہے۔

کسی بھی مشتبہ مریض کو فوری طور پر مخصوص آئسولیشن یونٹس میں منتقل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

محکمہ صحت سندھ نے پہلے ہی صوبے بھر میں الرٹ جاری کر دیا ہے۔ وفاق کی جانب سے تمام صوبوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ نیپاہ وائرس کے لیے مخصوص اسپتال مختص کیے جائیں اور طبی عملے کو اس وائرس سے نمٹنے کے لیے خصوصی تربیت فراہم کی جائے۔

کسی بھی مشتبہ مریض کے نمونے حتمی تصدیق کے لیے قومی ادارہ صحت (NIH) بھیجے جائیں گے۔

قومی ادارہ صحت کی وضاحت: "پاکستان میں اب تک نیپاہ وائرس کا کوئی بھی مصدقہ کیس سامنے نہیں آیا ہے۔ تمام اقدامات احتیاطی تدابیر کے طور پر کیے جا رہے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں