بدھ, اگست 12, 2026
اشتہار

پاک فضائیہ کے سربراہ کی سعودی عسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں ، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاک فضائیہ کے چیف آف ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے سعودی عسکری قیادت سے اہم ملاقاتوں میں دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق کرلیا۔

تفصیلات کے پاک فضائیہ کے چیف آف ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے سعودی عرب کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے رائل سعودی ایئر فورس کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ترکی بن بندر بن عبدالعزیز اور چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حمید الرویلی سے ملاقاتیں کیں۔

ایئر چیف کو رائل سعودی ایئر فورس کے دستے کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، ملاقاتوں میں دوطرفہ دفاعی تعاون، علاقائی سیکیورٹی صورتحال، مشترکہ تربیت، آپریشنل تعاون اور پیشہ ورانہ مہارت کے تبادلے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں ممالک نے موجودہ دفاعی تعاون کی سطح پر اطمینان کا اظہار کیا اور مستقبل میں دفاعی شعبے میں نئے تعاون کے امکانات تلاش کرنے پر اتفاق کیا۔

ملاقات کے دوران پاک فضائیہ کی ملٹی ڈومین فورس میں تبدیلی، اسپیس، سائبر، الیکٹرانک وارفیئر اور مصنوعی ذہانت کی صلاحیتوں پر بھی روشنی ڈالی گئی۔

سعودی قیادت نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت، جنگی تیاری اور خطے میں امن و استحکام میں پاکستان کے مثبت کردار کو سراہتے ہوئے ملٹی ڈومین آپریشنز کے شعبے میں مشترکہ تربیت اور تعاون میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

دورہ پاکستان اور سعودی عرب کی دیرپا اسٹریٹجک شراکت داری کی عکاسی قرار دیا گیا اور دفاع و ایوی ایشن کے شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں