تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

لندن رائل شو، پاک فضائیہ کی دوسری پوزیشن

لندن: پاک فضائیہ نے برطانیہ میں منعقد ہونے والے رائل انٹرنیشنل شو میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسری پوزیشن کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق برطانیہ میں منعقد ہونے والے 3 روزہ رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو شو 2018 میں پاک فضائیہ کے ہرکولیس سی 130 طیارے نے دنیا بھر سے آئے 300 جہازوں میں دوسری پوزیشن اپنے نام کی۔

پاک فضائیہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ لندن میں مستقبل کی فضائیہ کے عنوان سے کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں ائیرچیف مارشل نے شرکت کی اور میگا ایونٹ میں شاندار کارکردگی دکھانے پر ٹیم کو مبارک باد بھی دی۔

لندن میں منعقد ہونے والے 3 روزہ رائل انٹرنیشنل شو میں دنیا بھر سے آئے 300 طیاروں نے حصہ لیا جس میں  پاکستان ایئر فورس کا سی 130 ہرکولیس سی بھی شامل تھا جس نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

مزید پڑھیں: رائل شو، پاک فضائیہ کا طیارہ برطانیہ پہنچ گیا

ائیرچیف نے پاک فضائیہ کے طیارے کا معائنہ کیا اور عالمی اعزاز جیتنے پر پورے ملک کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ’یہ اعزاز عالمی سطح پر پاکستان کے مثبت پہلو کو اجاگر کرے گا اور شو میں شرکت سے دونوں ممالک کی افواج میں ہم آہنگی پیدا ہوگی’۔

برطانوی دارالحکومت میں ہونے والی کانفرنس میں 60 سے زائد بین الاقوامی فضائیہ کے سربراہان نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ پاک فضائیہ کا سی 130 طیارہ رائل ٹیٹو شو کے مختلف مقابلوں میں حصہ لینے کے لیے 12 جولائی کو لندن پہنچا تھا، خوبصورت رنگوں سے پینٹ کیا گیا تھا۔

شہرہ آفاق نمبر6 اسکواڈ رن سے تعلق رکھنے والا یہ طیارہ Concurs D’ Elegance ٹرافی مقابلے کے لئے لندن پہنچا تھا،  ائیر شو کے انعقاد کا مقصدرائل ائیر فورس کی صد سالہ خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنا تھا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -