اسلام آباد: ملک بھر میں پاک فضائیہ نے اپنے تمام ائیر بیسز اور تنصیبات پر سات ستمبر یوم شہداء کے طور پر منایا۔
تفصیلات کے مطابق دن کا آغاز 1965ء اور 1971ء کی جنگوں کے شہداء اور ان تمام افراد کے لیے خصوصی دعاؤں اور قرآن خوانی سے کیا گیا، جنہوں نے پاکستان کے معرض وجود میں آنے سے لے کر اب تک مادرِ وطن کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔
https://twitter.com/DGPR_PAF/status/1567470321648779264?s=20&t=NY3iZ2aOhO9mlGGX1iJTPQ
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق اسی سلسلے کی مرکزی تقریب ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں منعقد کی گئی،سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اس تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔
ایئر چیف نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاک فضائیہ کی قربانیوں، بہادری، پیشہ ورانہ مہارت کی قابل فخرتاریخ رقم ہے، وطن کے بہادر سپو توں نے ہمیشہ قوم کی پکار پر لبیک کہا اور جنگوں کے دوران اپنے خون سے داستانیں رقم کیں۔
To pay homage to the martyrs, the Air Chief laid floral wreath at the Martyrs’ Monument and offered “Fateha”. Principal Staff Officers, Officers, Airmen and PAF Civilians attended the ceremony.
— DGPR (AIR FORCE) (@DGPR_PAF) September 7, 2022
ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر نے کہا کہ پاک فضائیہ نے آباؤ اجداد کی عظیم روایات کے بدولت ترقی کی، ہم اپنی خود مختاری،علاقائی سالمیت کو یقینی بنانے کیلئےترقی کے لیے بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خلائی، الیکٹرانک وار فیئر، سائبر،مخصوص ٹیکنالوجیز میں ترقی کررہےہیں، سیلاب میں امدادی کارروائیوں،ریسکیومیں پاک فضائیہ کی کوششیں قابل تحسین ہیں۔
ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا مزید کہنا تھا کہ ہم آج کے دن کشمیری بھائیوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، حقِ خود ارادیت کی خاطر کشمیریوں کی جدوجہد میں انکےشانہ بشانہ ہیں۔
ایئر چیف نے مرکزی تقریب کے اختتام پر شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے یادگار شہداپر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔