راولپنڈی : پاک فضائیہ کا دستہ ایف 16 بلاک 52 طیاروں جنگی طیاروں کے ساتھ سعودی عرب پہنچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کا دستہ کثیرالقومی مشق “اسپیئرز آف وکٹری 2026” میں حصہ لینے سعودی عرب پہنچ گیا
پاک فضائیہ کا دستہ ایف-16 بلاک 52 اور بی باون جنگی طیاروں پر مشتمل عملے کے ساتھ سعودی عرب کے کنگ عبدالعزیز ایئربیس پہنچا۔
دستہ مشق “اسپیئرز آف وکٹری 2026” میں حصہ لے گا، جس میں امریکہ، برطانیہ، سعودی عرب، پاکستان، فرانس، اٹلی، یونان، قطر، بحرین اور اردن کی فضائی افواج شریک ہوں گی۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ یہ کثیرالقومی مشق جدید الیکٹرانک وارفیئر ماحول میں کارروائیوں کو اجاگر کرتی ہے اور فضائی افواج کی باہمی ہم آہنگی، عملی اشتراک اور صلاحیت میں اضافے کے لیے ایک مضبوط پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے۔
پاک فضائیہ کے جنگی طیاروں نے پاکستان سے سعودی عرب تک نان اسٹاپ پرواز کی، جو طویل فاصلے تک پاک فضائیہ کی عملی رسائی اور جنگی صلاحیتوں کا مظہر ہے۔
مشق کے دوران جدید ایویونکس اور بی وی آر رینج سے لیس ایف-16 اور بی باون طیاروں کے پائلٹس، شریک فضائی افواج کے ہوابازوں کے مدمقابل ہوں گے۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ اس مشق سے پاک فضائیہ کو ہم آہنگی فروغ دینے اور جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور جنگی ماحول میں تیاری کی جانچ کرنے میں مدد ملے گی۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


