The news is by your side.

ایئرشو میں پاک فضائیہ کا دورانِ پرواز ری فیولنگ کا شاندار مظاہرہ

پاک فضائیہ نے بحرین انٹرنیشنل ایئر شو میں جے ایف-17 تھنڈر طیارے کی تعیناتی کے دوران ہوا سے ہوا میں ایندھن بھرنے کا کامیاب مظاہرہ کیا ہے۔

ترجمان کے مطابق پاک فضائیہ نے اپنے تین جے ایف-17 لڑاکا طیارے بحرین انٹرنیشنل ایئر شو میں اپنے آئی ایل-78 ٹینکر طیارے کی معاونت سے تعینات کیے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ کی ایک آپریشنل ایئر بیس سے بحرین جانے والے جیٹ طیاروں کی مسلسل پرواز اور ان کی وطن واپسی کے دوران جےایف-17 تھنڈر طیاروں کی دورانِ پرواز ری فیولنگ کی گئی۔ دورانِ پرواز ری فیولنگ سے پاک فضائیہ نے ایک اور سنگ میل حاصل کیا ہے جو مادر وطن کے ناقابل تسخیر فضائی دفاع کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

ترجمان نے کہا کہ یہ غیر معمولی اور اہم کامیابی پاک فضائیہ کے اہلکاروں کی بہترین پیشہ ورانہ مہارت اور اچھی تکنیکی تربیت کی عکاس ہے۔ پاک فضائیہ کا جے ایف-17 تھنڈر طیارہ بحرین انٹرنیشنل ایئر شو میں حاضرین کی توجہ کا مرکز رہا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں