ہفتہ, اکتوبر 10, 2026
اشتہار

پاکستان کی افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر فضائی کارروائیاں، 22 دہشت گرد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد(یکم اکتوبر 2026): پاکستان نے افغانستان میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

وزارتِ اطلاعات کے مطابق پاکستان نے دہشت گردوں، ان کے نیٹ ورکس اور سہولت کاروں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کے تحت "آپریشن غضب للحق” کا آغاز کر دیا ہے۔

وزارتِ اطلاعات کا کہنا ہے کہ اس آپریشن کے دوران "فتنہ الخوارج” اور "فتنہ الہندستان” کے ٹھکانوں کے خلاف نپی تلی فضائی کارروائیاں کی گئیں۔ دہشت گردوں کے کیمپوں اور ٹھکانوں کو دو مختلف مقامات پر نشانہ بنایا گیا، جہاں مقررہ اہداف کو کامیابی سے تباہ کر دیا گیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس کارروائی میں 22 دہشت گرد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ دہشت گردوں کے زیرِ استعمال اسلحے اور گولہ بارود کی بڑی مقدار کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ خطے میں امن اور استحکام کے قیام کی کوشش کی ہے، تاہم افغانستان بدستور دہشت گردی کا مرکز بنا ہوا ہے اور پاکستان کو درپیش زیادہ تر خطرات وہیں سے جنم لیتے ہیں۔

وزارتِ اطلاعات نے واضح کیا کہ فضائی کارروائیوں کے دوران صرف دہشت گردوں کے اڈوں کو نشانہ بنایا گیا اور اس بات کو یقینی بنایا گیا کہ کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہ ہو۔

حکومتِ پاکستان کا عزم ہے کہ "آپریشن غضب للحق” دہشت گردی کے اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے تک پوری قوت کے ساتھ جاری رہے گا۔

FOLLOW US ON ARY TUBE

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں