تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے قیام کا نوٹی فکیشن جاری

کراچی: پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی آرڈیننس کے تحت سول ایوی ایشن نے ایئرپورٹ اتھارٹی کے قیام کا اعلان کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی آرڈیننس کا نفاذ 23 اگست 2021 سے ہوا، اسی کے ساتھ سول ایوی ایشن آرڈیننس کا نفاذ بھی اسی روز سے ہوگیا۔

سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹر جنرل نے اتھارٹی کے قیام کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق دونوں اتھارٹیز حکومت کے ساتھ مل کر کام کریں گی، پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی ہوائی اڈوں کے انتظامی معاملات کو دیکھے گی جبکہ فضائی معاملات سول ایوی ایشن اتھارٹی کے پاس ہوں گے۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا tha، جس میں سول ایوی ایشن اتھارٹی، ایئرپورٹ اتھارٹی آرڈیننس اور مالی سال 2021 کے لیے ایس ای سی پی کے آڈیٹرز تعینات کرنے کی منظوری دے گئی تھی۔

Comments

- Advertisement -
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں