کراچی: ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس کو جدید ہتھیاروں کے ساتھ ساتھ آلات سے بھی لیس کیا جارہا ہے ساتھ ہی ساتھ پاکستان کے تین بڑے ایئرپورٹس پر بیرون ملک جانے والے مسافروں کی اسکیننگ کیلئے جدید ٹیکنک کے حامل مشینیں نصب کردی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی‘ اسلام آباد اور لاہور ایئرپورٹ پر ان مشینوں کے زریعے مسافروں کی فل باڈی اسکیننگ کی جائے گی جس سے منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام کے ساتھ ساتھ ممکنہ دہشت گردی کو بھی ناکام بنانا ہے۔
اے ایس ایف کے ڈپٹی ڈی جی برگیڈیئر عمران الحق نے اے آروائی نیوز کو بتایا کہ 15 کروڑ کی لاگت سے جدید مشینیں جرمنی سے برآمد کی گئی ہیں ان مشینوں کے ذریعے انسانی حقوق کی خلاف ورزی نہیں ہوگی اور نہ بیرون ملک جانے والے مسافروں کی صحت کو نقصان ہوگا، ملک کے دیگرایئرپورٹس پر بھی مرحلہ وار جدید مشینیں نصب کی جائیں گی ۔
کراچی ایئرپورٹ پرمسافروں سے کروڑوں کا سونا برآمد
انہوں نے کہا کہ اے ایس ایف کو جدید ہتھیاروں سے بھی لیس کیا جارہا ہے ۔جدید فل باڈی اسکینر مشینوں کی دیکھ بھال سول ایوی ایشن کرے گی ۔جدید مشینوں کے نصب ہونے سے پاکستان بھی دنیا کے جدیدٹیکنالوجی استعمال کرنے والے ممالک میں شامل ہوجائے گا۔
یاد رہے کہ دو روز قبل کراچی ایئرپورٹ پر کسٹمز نے ایمرٹس ایئرلائن کی پرواز ای کے 602 سے دو مسافروں کو حراست میں لیا جنہوں نے لباس کے خفیہ حصوں سے سونا اور میموری کارڈ برآمد ہوئے تھے۔
دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال نے وی آئی پی کلچر کے خاتمے کیلئے ملک بھر کے تمام ایئرپورٹس پر ایف آئی اے کو پروٹوکول دینے پر پابندی عائد کردی ہے، یہ احکامات وفاقی وزیر داخلہ کے وزارت سنبھالنے کے بعد جاری کیے گئے۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔