اسلام آباد (18 مارچ 2026): پاکستان کی فضائی حدود کی بھارتی طیاروں کے استعمال پر پابندی میں مزید ایک ماہ کی توسیع کر دی گئی۔
سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی فضائی حدود کی بھارتی طیاروں کے استعمال پر پابندی میں 24 اپریل تک توسیع کر دی گئی۔
پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان کی فضائی حدود کے حوالے سے بھارتی طیاروں پر پابندی میں توسیع کر دی گئی۔
پی اے اے کے مطابق پابندی 24 اپریل تک برقرار رہے گی، پاکستان کی فضائی حدود بھارتی رجسٹرڈ طیاروں کیلیے بند رہے گی، بھارتی ایئرلائنز یا آپریٹرز کے زیرِ استعمال تمام طیاروں پر پابندی بدستور برقرار رہے گی۔
نوٹم میں کہا گیا کہ پاکستان کی جانب سے عائد فضائی حدود پابندی میں بھارتی فوجی پروازیں بھی شامل ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


