کراچی(15 اکتوبر 2025): پاکستان نے بھارت کے لیے فضائی حدود کی بندش میں 23 نومبر تک توسیع کردی۔
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے بھارت کے لیے فضائی حدود کی بندش میں توسیع کا نیا نوٹم جاری کردیا ہے، پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے بھارتی مسافر برادر، ملٹری اور کارگو سمیت تمام رجسٹرڈ طیاروں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں 23 نومبر 2025 تک توسیع کردی ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان نے رواں سال 23 اپریل سے بھارت کے لیے فضائی حدود بند کر رکھی ہے، 23 اپریل کو بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے مسلم اکثریتی علاقے پہلگام میں 26 سیاحوں کی ہلاکت کے بعد سندھ طاس معاہدہ فوری طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔
اس کے بعد 24 اپریل کو پاکستان نے بھارت کے لیے فضائی حدود، سرحدی آمد و رفت اور ہر قسم کی تجارت بند کرنے کا اعلان کر دیا تھا، پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے بھارتی پروازوں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں 23 مئی کو پہلی مرتبہ ایک ماہ کی توسیع کی تھی، جس کے بعد 23 جون کو اس میں مزید ایک ماہ کا اضافہ کر دیا گیا تھا۔
بھارتی طیاروں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع


