تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

تیج السلام کی عمدہ بولنگ، پاکستان 286 رنز پر آل آؤٹ

چٹاکانگ: میزبان بنگلا دیش نے چٹاکانگ ٹیسٹ میں زبردست کم بیک کرتے ہوئے پاکستان کو 286 رنز پر آل آؤٹ کردیا ، بنگال ٹائیگرز کو 44 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چٹاکانگ ٹیسٹ کے تیسرے روز بنگلا دیش نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے پاکستان ٹیم کو مشکل سے دوچار کیا، تیج السلام پاکستانی ٹیم پر قہر بن کر ٹوٹ پڑے اور 7 وکٹیں لے اڑے۔

عبداللہ شفیق گذشتہ روز کے اسکور میں اضافہ کئے بغیر آج کھیل کے پہلے ہی اوور میں چلتے بنے، تجربہ کار اظہر علی کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے، کپتان بابر اعظم 10 رنز بناکر مہدی حسن کے ہاتھوں کلین بولڈ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: چٹاگانگ ٹیسٹ: بنگلا دیش کےخلاف عابد علی کی شاندار سینچری

تجربہ کار مڈل آرڈر بیٹر فواد عالم کی مزاحمت 8 رنز پر جواب دے گئی اور وہ تیج السلام کا شکار بنے، محمد رضوان کو عبادت حسین نے ایل بی ڈبلیو کیا وہ بھی صرف 5 رنز بناسکے،حسن علی 12 رنز بناکر غیر ضروری شارٹ کھیلتے ہوئے آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے عابد علی 113،عبدللہ شفیق52 اور فہیم اشرف نے38رنز اسکور کیے، واضح رہے کہ چٹاکانگ ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں میزبان بنگلا دیش 330 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔

Comments

- Advertisement -