تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

افغانستان کی دو فضائی کمپنیوں‌ کو پاکستان میں‌ فلائٹ آپریشن کی اجازت

کراچی: پاکستان نے افغانستان کی دوفضائی کمپنیوں کو فلائٹ آپریشن کی اجازت دے دی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق افغانستان میں امارت اسلامیہ کے اقتدار میں آنے کے بعد ائیر ٹرانسپورٹ کی منظوری کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی نے افغانستان کی دو ائیر لائنز کو پاکستان میں فلائٹ آپریشن کی اجازت دے دی۔

سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق آریانا اور کام ائیر اسلام آباد سے کابل کے لئے دو طرفہ پروازیں آپریٹ کریں گی ، آریانا ہفتہ وار 2 اور کام ائیر کو 5 پروازوں کی اجازت ہوگی۔

فلائٹ آپریشن شروع ہونے کے بعد ہفتہ وار ایک ہزار مسافروں آمد اور روانگی کی اجازت ہوگی، نیرو باڈی طیاروں کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت ہوگی ۔

پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہوابازی سے متعلق  معاہدے کی روشنی میں وائٹ باڈی طیارے 777 اور ائیر بس 340 کو آمد و روانگی کی اجازت ہوگی۔ ذرائع کے مطابق افغانستان نے کابل ،مزار شریف اور  قندھار سے کراچی کے لئے بھی فلائٹ آپریشن کی اجازت طلب کی ہے۔

ذرائع کے مطابق ان پروازوں کی اجازت پاکستان اور افغانستان کے مفاہمتی یاداشت کی منظوری سے مشروط ہے، جس کے بعد  بعد 1500 سے زائد مسافروں کی آمد و روانگی کی بھی اجازت ممکن ہوسکے گی۔ یاد رہے کہ اس حوالے سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان  ورکنگ گروپ کے اجلاس کا انعقاد بھی ہوچکا ہے۔

Comments

- Advertisement -
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں