پاکستان میں سرمایہ کاری کے تحفظ کی صورتحال میں بہتری آئی ہے:جیلانی -
The news is by your side.

Advertisement

پاکستان میں سرمایہ کاری کے تحفظ کی صورتحال میں بہتری آئی ہے:جیلانی

واشنگٹن: امریکہ میں پاکستان کے سفیر جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے کی گئی اصلاحات کے نتیجے میں ملک میں سیاسی استحکام، سلامتی کی صورتحال اورسرمایہ کاری کے تحفظ کی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔

وہ واشنگٹن میں پاکستان میں نجی سرمایہ کاری کے فروغ کے سلسلے میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے منعقدہ ایک سیمینار کی صدارت کررہے تھے۔

جلیل عباس جیلانی کا کہنا تھا کہ حکومت نے مضبوط معاشی استحکام حاصل کیا ہے، شرح نمومیں اضافہ ہورہا ہے جبکہ افراط زرمیں نمایاں کمی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اورشرح سود کئی دہائیوں کے مقابلے میں کم ترین سطح پرہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں