تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

پاکستان اور چین کا داسو بس حادثے کی تحقیقات جلد از جلد مکمل کرنے پر اتفاق

اسلام آباد : پاکستان اور چین کے درمیان داسو بس حادثے کی تحقیقات جلد از جلد مکمل کرنے پر اتفاق کرلیا گیا اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ کوئی شرپسند طاقت پاکستان اورچین تعلقات کوخراب نہیں کرسکتی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید سےچین کے وزیربرائے پبلک سیکیورٹی سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا، دونوں وزرا کے درمیان ٹیلی فون پربات چیت آدھے گھنٹے سے زائد جاری رہی، وزرا کے درمیان داسو ہائیڈرو پاور بس حادثے سے متعلق بات چیت کی گئی۔

وزیرداخلہ نے بدقسمت بس حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے بس حادثے میں ہونے والی تحقیقات سے متعلق پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں وزرا نے داسو بس حادثے کی تحقیقات جلد از جلد مکمل کرنے پر اتفاق کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ کوئی شرپسند طاقت پاکستان اور چین تعلقات کو خراب نہیں کرسکتی۔

وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا پاکستان اورچین آزمودہ دوست اور آہنی بھائی ہیں، وزیراعظم کی ہدایت پربس حادثے کی تحقیقات اعلیٰ ترین سطح پرجاری ہیں، تحقیقات جلد مکمل کرلیں گے، چینی تحقیقاتی ٹیم کو تعاون فراہم کررہے ہیں۔

وزیرداخلہ نے چینی ہم منصب کو یقین دہانی کرائی کہ چینی ورکرز کو فول پروف سیکیورٹی دیں گے، چینی وزیر نے کہا چینی صدرکی ہدایت پرآپ سےبس حادثےپربات کررہاہوں، بس حادثے میں شہریوں کی جانوں کےضیاع پر بہت افسوس ہے۔

Comments

- Advertisement -