پاک چین مشترکہ فضائی مشق شاہین6 چین میں جاری -
The news is by your side.

Advertisement

پاک چین مشترکہ فضائی مشق شاہین6 چین میں جاری

بیجنگ : پاک چین مشترکہ فضائی مشق شاہین6کورلاائیربیس چین میں جاری ہیں، مشق میں پاک فضائیہ کے میراج اورایف سیون پی جی ،زیڈ کے جی اورجےایف تھنڈر سیونٹین طیارےشامل ہیں۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک چین مشترکہ فضائی مشق شاہین 6کورلا ائیربیس چین میں جاری ہے، شاہین سکس ایکسرسائز میں پاک فضائیہ کادستہ پائلٹس،ایئرڈیفنس کنٹرولرز،تکنیکی عملے پر مشتمل ہے۔

مشق میں پاک فضائیہ کے میراج اورایف سیون پی جی ،زیڈکےجی اورجےایف تھنڈر سیونٹین طیارےشامل ہیں جبکہ مشقوں میں پیپلز لبریشن آرمی ایئرفورس کے طیارے بھی حصہ لے رہے ہیں۔

ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ مشقوں سے دونوں ممالک کے درمیان بالعموم اور دونوں فضائی افواج کے درمیان بالخصوص تعاون کو فروغ حاصل ہو گا۔

پاک فضائیہ اپنے فضائی اور زمینی دستوں کی جنگی اور عملی تیاریوں کے سلسلے میں با قاعدگی سے دوست ممالک کے ساتھ اندرون اور بیرونِ ملک اسطرح کی مشقوں کا انعقاد کرتی ہے ۔فضائی مشق ’’شاہین۔VI‘‘ چینی فضائیہ کے ساتھ ہونے والی فضائی مشقوں کے سلسلے کی چھٹی مشق ہے جو کہ ہر سال دونوں ملکوں میں باری باری منعقد ہوتی ہیں۔

گزشتہ سال پاکستان کے ایک آپریشنل ائیر بیس پر منعقد ہونے والی شاہین V مشقو ں میں چینی فضائیہ کے دستے نے شمولیت کی تھی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں