تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

پاکستان اورآئی ایم ایف کےدرمیان مذاکرات کا دور آج اور کل بھی جاری رہے گا

اسلام آباد : پاکستان اورآئی ایم ایف کےدرمیان بیل آؤٹ پیکیج پر معاملات طےنہ پاسکے۔ مذاکرات کا دور آج اور کل بھی جاری رہےگا، معاملات پیر تک طے ہونے کاامکان ہے، پاکستان کو آٹھ ارب ڈالر سے زائد ملنے کی توقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے اورپاکستان کےدرمیان قرض پروگرام پر مذاکرات میں مثبت پیش رفت ہوئی تاہم معاملات طے نہ پاسکے، فنڈ کے مذاکرات ہفتہ وار تعطیلات میں بھی جاری رہیں گے۔

وزارت خزانہ زرائع کے مطابق ٹیکس وصولیوں میں اضافےکے مقررہ ہدف اوراخراجات سے متعلق معاملات طے نہیں پائے، جس کے لئے آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان مزید بات چیت کی جارہی ہے جبکہ روپے کی قدر اور شرح سود پر بھی عالمی مالیاتی ادارے نے سخت موقف اپنایا ہوا ہے، چند اخراجات پر بھی عالمی مالیاتی ادارے نے اعتراضات آٹھائے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے پاکستان نے فیلکسیبل ایکس چینج ریٹ، سبسڈیز اور ٹیکس مراعات کے خاتمے، نجکاری پروگرام کی ازسرنو شروعات اور مرکزی بینک سے قرض  گیری محدود کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان بیل آؤٹ پیکیج پر پیر تک معاملات طے پاجانے کا امکان ہے، معاہدہ ہونے سے پاکستان کوآٹھ ارب ڈالر تک کا مالیاتی پیکج مل سکتا ہے، ڈیل کے تحت بجلی اور گیس مہنگی ساڑھے تین سوارب کی سبسڈی ختم ہوجائےگی۔

مزید پڑھیں : آئی ایم ایف مذاکرات میں مثبت پیش رفت، وزیر اعظم نے پیر کو اجلاس طلب کر لیا

دوسری جانب آئی ایم ایف کےعلاوہ پاکستان کوفنانشل ایکشن ٹاسک سے بھی مذاکرات کرنے ہیں، مشیرخزانہ اورسیکریٹری خزانہ آئندہ ہفتے ایف اے ٹی ایف سے مذاکرات کیلئے روانہ ہوں گے۔

خیال رہے آئی ایم ایف سے مذاکرات اور ٹیکس ایمنسٹی اسکیم پر وزیراعظم عمران خان نے ملک کے اہم مالیاتی معاملات پر بریفنگ کے لیے اہم اجلاس طلب کرلیا، پیر کی شام پانچ بجے وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس میں وفاقی کابینہ کے ارکان اور پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی بھی شریک ہوں گے۔

بریفنگ کا اہتمام وزیراعظم آفس کے آڈیٹوریم میں کیا جائے گا، مشیر خزانہ سمیت معاشی ٹیم کے ارکان بریف کریں گے، وزرا اور پارٹی ارکان اسمبلی کو شرکت یقینی بنانے کی ہدایت جاری کردی گئی۔

Comments

- Advertisement -