site
stats
کھیل

ہاکی ایشیا کپ، پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹاکرا کل ہو گا

ڈھاکا : ہیرو ایشیا ہاکی کپ میں پاکستان کل پول اے کی سرفہرست ٹیم بھارت کے خلاف اہم میچ کھیلے گی.

تفصیلات کے مطابق ایشیائی ہاکی پر حکمرانی کی جنگ کے لیے ہیرو ایشیا کپ ہاکی کے سپر مقابلے میں پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا کل ہوگا، ٹورنامنٹ کی اب تک کی ناقابل شکست ٹیم بھارت ابھی پول اے میں پوائنٹ اسکور کے لحاظ سے سرفہرست ہے.

اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان محمد عرفان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ میں غلطیاں نہیں دہرائیں گے اور روایتی حریف کو ہرانے کے عزم کے ساتھ میدان میں اتریں گے.

خیال رہے پاکستان اپنے پول کے دو میچوں میں بنگلہ دیش کو سات صفر سے جب کہ جاپان کے ساتھ مقابلہ دو دو گول سے برابر رہا جب کہ بھارت اپنے دونوں میچ جیتنے کے بعد پول اے میں ٹاپ پر ہے.

یاد رہے ہیرو ایشیا کپ 2017 کا آغاز 11 اکتوبر سے ڈھاکا میں ہوچکا ہے جس کا فائنل 22 اکتوبر کو کھیلا جائے گا جب کہ اس ٹورنامنٹ کے لیے دو پول بنائے گئے ہیں جن میں چار چار ٹیمیں رکھی گئی ہیں.

ہیرو ایشیا کپ 2017 میں حصہ لینے والے ممالک بھارت، پاکستان، جاپان، بنگلہ دیش، ملائشیا، کوریا، چین اور عمان شامل ہیں جب کہ میزبانی کے فرائض بنگلہ دیش انجام دے رہا ہے.


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top