اتوار, مارچ 15, 2026
اشتہار

پاکستان اور بھارت 15 فروری کوشیڈول کے مطابق میچ کھیلیں گے

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان اور بھارت کی ٹیم 15فروری کو شیڈول کے مطابق میچ کھیلیں گی۔

پاکستان نے آئی سی سی سے اپنی شرائط منوالیں، پاکستان نے آئی سی سی میں بنگلادیش کا مقدمہ بھرپور انداز میں اٹھایا ہے۔

پاک بھارت میچ شیڈول کے مطابق ہوگا لیکن پاکستان کی شرائط پر ہو گا۔ آئی سی سی میں پاکستانی موقف کی جیت ہوئی ہے اور بھارت کو منہ کی کھانا پڑی ہے۔

بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کی حمایت پر بھرپور شکریہ ادا کرتے ہوئے کوششوں کو سراہا ہے۔ بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے بھی پاکستان سے بھارت کیخلاف میچ کھیلنے کی درخواست  کی ہے۔

سری لنکن صدر کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف سے بھارت کیخلاف میچ کھیلنے کی درخواست کی گئی ہے، سری لنکن صدر انورا کمارا ڈسانائیکے نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو سری لنکا میں منعقدہ پاک بھارت میچ کھیلنا چاہیے۔

T20 World Cup- All News and Updates

سری لنکن صدر نے کہا کہ سری لنکا میں دہشتگردی کے دوران پاکستان نے سری لنکن کرکٹ کو بھرپور سپورٹ کیا، پاکستان نے سری لنکا کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو ہر چیز پر فوقیت دی۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم نے دہشتگردی کے باوجود سری لنکا میں کرکٹ کھیلنے کیلئے دورے جاری رکھے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سری لنکن صدر کے جذبات کا خیرمقدم کیا، وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں بھی مشکل ادوار میں سری لنکا نے بھرپور ساتھ دیا، پاکستان میں کرکٹ جاری رکھی۔

شہباز شریف نے سری لنکا کو سراہتے ہوئے کہا کہ حال ہی میں سری لنکن ٹیم نے دورہ پاکستان منسوخ نہ کرکے ناقابل فراموش قدم اٹھایا۔

اہم ترین

مزید خبریں