پاکستان اور جاپان کا انفارمیشن و کمیونیکیشن ٹیکنالوجی میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان اور جاپان نے انفارمیشن و کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے میدان میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر آئی ٹی امین الحق سےجاپان کےسفیر متسداکیننوری کی ملاقات ہوئی جس میں دونوں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی۔ فریقین میں انفارمیشن وکمیونیکیشن ٹیکنالوجی میدان میں تعاون بڑھانےپر اتفاق کیا۔
ملاقات میں وفاقی وزیرامین الحق نے کہا کہ ملک میں آئی ٹی وٹیلی کمیونیکیشن سیکٹرکی ترقی کیلئےاقدامات جاری ہیں، پاکستان کاآئی ٹی وٹیلی کام سیکٹرتیزی سے ترقی کر رہا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان جاپان کیساتھ تعلقات کوبہت قدرکی نگاہ سےدیکھتاہے، ٹیکنالوجی کےمیدان میں جاپان کے تجربات سےفائدہ اٹھاناچاہتےہیں، اسلام آباد:پاکستان میں سرمایہ کاری کےلیےماحول سازگار ہے جاپانی کمپنیاں پاکستان میں آئی ٹی وٹیلی کام سیکٹرمیں سرمایہ کاری کریں۔
امین الحق کا کہنا تھا کہ مالی سال کی پہلی ششماہی میں آئی ٹی برآمدات میں40فیصداضافہ ہوا، آئی ٹی برآمدات میں مزیداضافےکیلئےاقدامات کررہےہیں جب کہ ملک کےدوردراز، پسماندہ علاقوں میں براڈبینڈسروسزکیلئےاقدام کر رہےہیں۔
اس موقع پر جاپانی سفیر کا کہنا تھا کہ آئی ٹی وٹیلی کام سیکٹرکی ترقی کیلئےوزارت آئی ٹی کا کردار قابل تعریف ہے۔