The news is by your side.

Advertisement

پاکستان اُور روس کےدرمیان وزارتِ خارجہ کی سطح پر پہلا مشاورتی اجلاس

اسلام آباد : پاکستان اور روس تیزی سے قریب آنے لگے، دونوں ملکوں کے درمیان وزارتِ خارجہ کی سطح پر پہلا مشاورتی اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔

تفصلات کے مطابق ماضی کے مخالف میں تیزی سے برف پگھلنے لگی اُور قربت بھی بڑھنے لگی ، پاکستان اُور روس کے درمیان وزارتِ خارجہ کی سطح پر پہلا مشاورتی اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔

دفترِخارجہ کے ترجمان نفیس زکریا کے مطابق مشاورتی اجلاس میں روسی وفد کی سربراہی الیگزینڈر اسٹیرنک نے کی جبکہ پاکستان کی جانب سےوزارتِ خارجہ اُمورکے ڈائریکٹر جنرل احمدحسین دایو موجود تھے، مشاورت میں دو طرفہ تعلقات، تجارت اور مواصلات سے متعلق اُمور زیرِ غور آئے جبکہ عالمی اور علاقائی اُمور پر بھی باہمی مشاورت کی گئی۔

دونوں ممالک نے مستقبل میں بھی مشاورتی عمل جاری رکھنے کا فیصلہ کیا، مشاورت کا اگلا دور آئندہ سال روس کے دارالحکومت ماسکو میں ہوگا۔


مزید پڑھیں : پاک روس مشترکہ فوجی مشقوں کاآغاز آج سے ہوگا


یاد رہے کہ رواں سال ستمبر میں تاریخ میں پہلی بار مشترکہ جنگی مشقوں میں حصہ لینے کیلئے روس کا فوجی دستہ پاکستان آیا تھا جبکہ روس کو سی پیک منصوبے میں شامل کرنے کی اطلاعات بھی سامنے آچکی ہیں۔

 

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں