بدھ, فروری 11, 2026
اشتہار

ویزا شرط ختم ! پاکستانیوں کے لیے بڑی خبر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان اور صومالیہ میں سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کیلئے ویزا شرط خاتمے کا معاہدہ طے پاگیا۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف زرداری سے صومالیہ کے وزیر داخلہ علی یوسف کی ملاقات ہوئی، جس میں پاک-صومالیہ تعلقات کے فروغ، باہمی دلچسپی کے امور اور قانون نافذ کرنے والے اداروں اور فوجداری انصاف میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Visa, Immigration and Citizenship Acquisition- All Updates

ملاقات میں منشیات اسمگلنگ اور منظم جرائم کے خلاف دوطرفہ تعاون بڑھانے پر بھی غور کیا گیا اور صدر مملکت نے پاک-صومالیہ روابط کو مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

اس موقع پر پاکستان اور صومالیہ کے درمیان سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے ویزا شرط کے خاتمے کا معاہدہ بھی طے پایا اور دستخط کیے گئے۔

معاہدے پر صومالی وزارت خارجہ کے سیکرٹری حمزہ عدن اور پاکستان کے سپیشل سیکرٹری داخلہ نے دستخط کیے۔

ملاقات میں وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت طلال چوہدری بھی موجود تھے، اس موقع پر صدر زرداری نے کہا کہ افریقہ عالمی جغرافیائی و سیاسی منظرنامے میں اہمیت کا حامل ہے اور پاکستان صومالیہ کے ساتھ مضبوط اور قریبی تعلقات کا خواہاں ہے۔

صومالیہ کے وزیر داخلہ علی یوسف نے پاکستان سے دوطرفہ تعلقات کے فروغ کا اظہار کرتے ہوئے یو این مشن میں پاکستانی دستوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ پاکستان صومالیہ کی آزادی کے بعد سے ایک قابل اعتماد شراکت دار اور بھائی ہے۔

یہ ملاقات گزشتہ 35 سال میں صومالیہ کے ساتھ پاکستان کا پہلا دوطرفہ سرکاری دور تھا، جس نے دونوں ممالک کے تعلقات میں نئی مضبوط بنیاد رکھی۔

اہم ترین

جہانگیر خان
جہانگیر خان
جہانگیر خان اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے نمائندے ہیں۔ وہ پارلیمانی امور، صحت، کشمیر، جی بی اور پیپلز پارٹی سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں۔

مزید خبریں