اتوار, مارچ 15, 2026
اشتہار

سمندر میں تیل و گیس کی تلاش ، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان بڑا معاہدہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان اور ترکی کی سرکاری کمپنیوں نے مشترکہ طور پر تیل و گیس کی تلاش کے لیے معاہدہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے توانائی کے شعبے میں ایک بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے، جہاں پاکستان اور ترکی کی سرکاری کمپنیوں نے مشترکہ طور پر تیل و گیس کی تلاش کے لیے معاہدہ کر لیا ہے۔

پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) اور ترکش پیٹرولیم اوورسیز کمپنی کے درمیان “فارم آؤٹ ایگریمنٹ” طے پایا ہے۔

معاہدے کے تحت ترکش پیٹرولیم کو آف شور ایسٹ انڈس سی بلاک میں 25 فیصد حصہ دیا گیا ہے، جب کہ اس بلاک کی آپریٹرشپ بھی ترکش پیٹرولیم کے حوالے کر دی گئی ہے۔

پی پی ایل نے اپنے شیئر ہولڈرز کو ایک خط کے ذریعے اس پیشرفت سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پاک-ترکیہ اسٹرٹیجک آف شور معاہدے کے لیے دونوں ملکوں کی حکومتوں نے بھرپور تعاون کیا۔

معاہدے کے مطابق انڈس سی بلاک میں ماری انرجیز اور او جی ڈی سی ایل کے بھی 20، 20 فیصد حصص ہیں۔

پی پی ایل کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ پاکستان کے توانائی کے شعبے میں بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ اور بین الاقوامی اشتراک کے ایک نئے دور کا آغاز ہے، جو مستقبل میں ملک کی توانائی ضروریات کو پورا کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

+ posts

علیم ملک پاور ڈویژن، آبی وسائل، وزارت تجارت اور کاروبار سے متعلق دیگر امور کے لیے اے آر وائی نیوز کے نمائندے ہیں

اہم ترین

علیم ملک
علیم ملک
علیم ملک پاور ڈویژن، آبی وسائل، وزارت تجارت اور کاروبار سے متعلق دیگر امور کے لیے اے آر وائی نیوز کے نمائندے ہیں

مزید خبریں