جمعرات, اگست 20, 2026
اشتہار

پاکستان اور امریکا کا باہمی تجارت بڑھانے پر اتفاق

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (5 اگست 2026): پاکستان اور امریکا نے باہمی تجارت بڑھانے پر اتفاق کرتے ہوئے تجارتی حجم نئی بلندیوں پر پہنچانے کا عزم کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اسلام آباد میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی امریکی تجارتی نمائندے جیمیسن گریئر سے ورچوئل ملاقات کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق پاکستان اور امریکا نے باہمی تجارت بڑھانے پر اتفاق کرتے ہوئے تجارتی حجم نئی بلندیوں تک پہنچانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیر خزانہ کی امریکی تجارتی نمائندے جیمیسن گریئر سے ورچوئل ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاک امریکا دو طرفہ تجارت اور معاشی تعاون بڑھانے پر اتفاق کرتے ہوئے باہمی تجارت کے فروغ کے لیے معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے کا عزم کیا گیا۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے امریکی تجارتی نمائندے کو معاشی ترجیحات پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ امریکا سے مضبوط تجارتی شراکت داری سے برآمدات کو فروغ اور معاشی استحکام میں مدد ملے گی۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ تجارتی شراکت داری دونوں ممالک کے لیے مزید مواقع پیدا کرے گی۔ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے امریکی ایگزیم بینک اہم ہے۔

اس موقع پر امریکی تجارتی نمائندے جیمیسن گریئر نے کہا کہ تجارتی مذاکرات کے دوران پاکستان کے مسلسل تعاون اور پاکستان میں لیبر اور ریگولیٹری اصلاحات میں پیشرفت کو سراہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اصلاحات میں جبری مشقت سے متعلق تعمیل کے اقدامات بھی شامل ہیں۔ تیکنیکی سطح پر بات چیت کے ذریعے باقی مسائل حل کیے جا سکتے ہیں۔

اہم ترین

شعیب نظامی
شعیب نظامی
Shoaib Nizami reports Finance, Fedeal Board of Revenue, Planning , Public Accounts, Banking, Capital Market, SECP, IMF, World Bank, Asian Development Bank, FATF updates for ARY News

مزید خبریں