The news is by your side.

Advertisement

گلوبل وارمنگ کی جنگ : امریکا پاکستان کے ساتھ چلنے کیلئے تیار

اسلام آباد: پاکستان اورامریکا نے ماحولیات شعبے میں تعاون کیلئے ورکنگ گروپ کا فیصلہ کرلیا ، جس کے بعد سعودی عرب کے ساتھ ساتھ امریکا بھی موسمیاتی خطرات سے نمٹنے کیلئے پاکستان کا پارٹنر ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور امریکا میں رابطے جاری ہے ، امریکی سفیر انجیلا ایگلر کی وزیراعظم معاون خصوصی ملک امین اسلم سے ملاقات ہوئی ، ملاقات میں دونوں ممالک نے ماحولیات شعبے میں تعاون کیلئے ورکنگ گروپ کا فیصلہ کرلیا، اب سعودی عرب کے بعد امریکا بھی موسمیاتی خطرات سے نمٹنے کیلئے پاکستان کا پارٹنر ہوگا۔

امریکی سفیر نے حالیہ اقدامات پروزیراعظم اور وزارت ماحولیات کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا گرین لیڈرشپ پروزارت ماحولیات ،وزیراعظم کا ویژن قابل تعریف ہے۔

معاون خصوصی ملک امین اسلم کا کہنا تھا کہ گلوبل وارمنگ کی جنگ میں پاکستان،امریکاساتھ چلنےکیلئےتیارہیں، دونوں ممالک میں مشترکہ ورکنگ گروپ تشکیل دے دیا گیا ہے۔

ملک امین اسلم کا کہنا تھا کہ 10ارب درخت اور ری چارج پاکستان الیکٹرک وہیکلز سمیت نیچر بونڈپرتعاون ہوگا، اس سلسلے میں دونوں ممالک نے ورکنگ گروپ کیلئے ممبران نامزد کر دئیےہیں۔

امریکی سفیر نے پاکستان کو ایک منٹ میں50ہزارپودے لگانے کے ورلڈ ریکارڈ پر مبارکباد دی۔

خیال رہے گزشتہ ماہ امریکی صدرکے نمائندہ جان کیری نےبھی ملک امین سے ملاقات کی تھی ، جس میں پاکستان اورامریکانےموسمیاتی خطرات سے نمٹنے کیلئے مشترکہ کوششوں پراتفاق کیا گیا تھا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں