منگل, ستمبر 8, 2026
اشتہار

پاکستان اور امریکا کے درمیان براہ راست پروازوں کی بحالی کے امکانات روشن

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان اور امریکا کے درمیان براہ راست پروازوں کی بحالی کے امکانات روشن ہونے لگے۔

امریکی قونصل جنرل چارلس گڈمین کی سربراہی میں وفد نے سی اے ے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا اور ڈی جی سی اے اے نادر شفیع ڈار اور اعلیٰ حکام سےملاقات کی۔

اجلاس پاکستان اور امریکا کے درمیان براہ راست فضائی رابطے کے قیام کی جانب اہم پیشرفت ہے۔ ڈی جی سی اے اے نادر شفیع ڈار نے براہ راست پروازوں کی بحالی کیلئے اقدامات سےآگاہ کیا اور وفد کو ایوی ایشن سیکیورٹی اور سیفٹی اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

امریکی قونصل جنرل نے سی اے اے کے ایوی ایشن سیفٹی اور سیکیورٹی اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے براہ راست پروازوں کی بحالی کیلئے مکمل حمایت کی یقین دہانی کروائی۔

قونصل جنرل نے کہا کہ براہ راست فضائی رابطہ پاکستان اور امریکا کے دیرینہ تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا اور براہ راست پروازوں سے دونوں ملکوں کے باہمی تعاون کو فروغ ملے گا۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں