The news is by your side.

Advertisement

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی، حکومت پاکستان کا کل انسانی ہاتھوں‌ کی زنجیر بنانے کا اعلان

اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے کل انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی جائے گی کا وزیراعظم بھی حصہ بنیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں سےاظہاریکجہتی کے لیے کل دوپہر تین بجے ایکسپریس چوک سے ڈی چوک تک انسانی ہاتھوں کی زنجیربنائی جائےگی۔

اُن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان بھی انسانی ہاتھوں کی زنجیرکا حصہ بن کریکجہتی کا اظہار کریں گے۔ معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ عمران خان کشمیریوں کے سفیر ہیں اور وہ ہر محاذ پر  اُن کے قانونی حق کا ڈٹ کر دفاع بھی کررہے ہیں۔

معاونِ خصوصی نے پاکستانیوں سے اپیل کی کہ وہ بھی بڑی تعداد میں شرکت کر کے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کریں۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے حال ہی میں ہونے والے اقوام متحدہ کے اجلاس میں کشمیر میں جاری حالات سے متعلق بین الاقوامی دنیا کو آگاہ کیا تھا اور بتایا تھا کہ مودی سرکار نے وہاں ظلم کو بربریت مچا رکھی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کشمیریوں کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ اُن کے سفیر کی حیثیت سے دنیا بھر میں ظلم کے خلاف آواز کو بلند کریں گے اور ہر فورم پر اس مقدمے کو پیش بھی کریں گے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں