لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 اور آئرلینڈ میں ہونے والی ٹرائی سیریز کے لیے 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ٹیم کی قیادت فاطمہ ثنا کریں گی۔
تفصیلات کے مطابق اعلان کردہ قومی اسکواڈ میں 5 کھلاڑی پہلی بار ٹی 20 ورلڈ کپ میں حصہ لیں گی، جن میں ایمن فاطمہ، نطالیہ پرویز، رمین شمیم، سائرہ جبین اور تسمیہ رباب شامل ہیں۔
Pakistan women’s squad announced for Ireland tri-series and ICC Women’s T20 World Cup 2026
Details here ➡️ https://t.co/2AxX826F7A#BackOurGirls | #IREWvPAKW | #T20WorldCup pic.twitter.com/Nfv3gMK9jR
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) May 16, 2026
ٹیم آئرلینڈ میں 28 مئی سے 4 جون تک ہونے والی ٹرائی سیریز میں بھی حصہ لے گی جس میں میزبان آئرلینڈ اور ویسٹ انڈیز شامل ہوں گے۔
پاکستان اپنی ورلڈ کپ مہم کا آغاز 14 جون کو بھارت کے خلاف برمنگھم میں کرے گا، جبکہ دیگر میچز جنوبی افریقہ، بنگلہ دیش، آسٹریلیا اور نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے جائیں گے۔ سیمی فائنلز 30 جون اور 2 جولائی کو جبکہ فائنل 5 جولائی کو لارڈز میں ہوگا۔
پاکستان ویمن نے زمبابوے کو ٹی 20 سیریز میں بھی وائٹ واش کردیا
فاطمہ ثنا مسلسل دوسری بار ٹیم کی قیادت کریں گی اور یہ ان کا تیسرا ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ ہوگا۔ ٹیم میں سینیئر اور نوجوان کھلاڑیوں کا امتزاج شامل ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


