جمعہ, دسمبر 13, 2024
اشتہار

ٔمالی مشکلات کے باوجود پاکستان کا قیام امن فنڈ کیلئے 25 ہزار ڈالر عطیہ کرنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مالی مشکلات کے باوجود قیام امن فنڈ کو 25 ہزار ڈالر عطیہ کررہے ہیں، یہ  فیصلہ ہماری سیاسی، افرادی اور مالی مدد جاری رکھنے کے عزم کو عیاں کرتا ہے

تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کے قیام امن فنڈ کے لیے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا بیشتر ترقی پزیر ممالک کی طرح پاکستان کورونا سے شدید متاثر ہوا ہے ، صحت عامہ کا نظام دباؤ کا شکار ،معیشت متاثر اورمالی گنجائش میں کمی ہوئی۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مالی مشکلات کے باوجود قیام امن فنڈ کو25ہزارڈالر عطیہ کررہےہیں، فیصلہ ہماری سیاسی، افرادی اور مالی مدد جاری رکھنے کے عزم کو عیاں کرتا ہے۔

- Advertisement -

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کو قیام امن کی اقوام متحدہ کی کوششوں کی تاریخ پر فخر ہے، ہمارے دستوں نے 4 براعظموں میں 46 سے امن مشنز میں نیلاجھنڈا لہرایا ، اقوام متحدہ کے قیام امن فنڈ کی حکمت عملی 2020-2024 کا خیرمقدم کرتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ قیام امن کے بنیادی اصول نیشنل اونرشپ کو برقرار رہنا چاہئے، اسی اصول کے مطابق قیام امن فنڈ کی سرمایہ کاری کے تمام فیصلوں کا تعین ہونا چاہئے، اقوام میں پائیدار امن باہر سے مسلط نہیں کیا جا سکتا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں