ہفتہ, مارچ 14, 2026
اشتہار

192 ممالک کیلئے آن لائن ویزا سہولت، بڑی خبر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان نے 192 ممالک کیلئے آن لائن ویزا سہولت کا اعلان کردیا ، نیا ڈیجیٹل ویزا سسٹم غیر ملکی سیاحوں کو آن لائن ویزا کے لیے درخواست دینے کی سہولت فراہم کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے 192 ممالک کے شہریوں کے لیے ویزا آن رائیول کی سہولت باضابطہ طور پر متعارف کروا دی ہے۔

وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ نے بدھ کو اعلان کیا کہ پاکستان نے 192 ممالک کے شہریوں کے لیے آن لائن ویزا سہولت اور 120 ممالک کے شہریوں کے لیے ویزا آن ارائیول کی سہولت متعارف کرادی ہے۔

یہ اقدام ملک میں سیاحت کو فروغ دینے اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو بڑھانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

نیا ڈیجیٹل ویزا سسٹم غیر ملکی سیاحوں کو آن لائن ویزا کے لیے درخواست دینے کی سہولت فراہم کرے گا، جس سے سفارتخانوں کے دورے کی ضرورت ختم ہو جائے گی اور پورا عمل تیز، مؤثر اور شفاف ہو جائے گا۔

وزیر نے کہا کہ پاکستان نے حالیہ برسوں میں معاشی ترقی کے اہم سنگ میل عبور کیے ہیں اور سیاحت کے شعبے کو مزید ترقی دینے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

نئی ویزا پالیسی کے تحت، 192 ممالک کے شہری آن لائن ویزا حاصل کر سکیں گے، جبکہ 120 ممالک کے سیاحوں کو ویزا آن ارائیول کی سہولت دی گئی ہے، تاکہ سفر کے عمل کو آسان بنایا جا سکے اور بین الاقوامی سیاحت کو فروغ دیا جا سکے۔

ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ سیاحت عالمی معیشت کا 10 فیصد حصہ ہے، اور بہت سے ترقی یافتہ ممالک اس شعبے پر خصوصی توجہ دیتے ہیں۔

ایف پی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر ثاقب فیاض میگن اور سیکرٹری جنرل اسلامی چیمبر آف کامرس شیخ یوسف حسن خلوی نے بھی اس بات پر زور دیا کہ سیاحت نہ صرف ملازمت کے مواقع پیدا کرتی ہے بلکہ تجارتی فروغ اور ملک کی جی ڈی پی میں اضافے میں بھی مددگار ہے۔

یہ اقدام پاکستان کی سیاحت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ایک اہم سنگ میل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں