پاکستان اسلحہ ترمیمی بل 2021 منظور

سینیٹ میں پاکستان اسلحہ ترمیمی بل 2021 منظور کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت علی محمد خان کی جانب سے پاکستان اسلحہ ترمیمی بل 2021 سینیٹ میں پیش کیا گیا تو پیپلزپارٹی کے سینیٹر رضاربانی نے کہا کہ اسلام آباد میں اسلحہ لائسنس کااختیاروفاقی حکومت کےپاس ہے ویسے اس بل کی حدود اسلام آباد تک محدود ہے۔
سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ پورے ملک میں دہشتگردی کےواقعات بڑھ رہے ہیں آج بھی لاہور میں دہشتگردی کا واقعہ ہوا موجودہ ایکٹ کے تحت کوئی پابندی نہیں کس کواسلحہ کا لائسنس ملے گا؟ پہلے اسلحہ لائسنس وزیراعظم ہاؤس کی اجازت کے بعد ایشو ہوتے تھے۔
ایوان میں نجکاری کمیشن ترمیمی بل 2021 وفاقی وزیر محمد میاں سومرو کی جانب سے پیش کیا گیا جو چیئرمین سینیٹ نے بل متعلقہ کمیٹی کے سپرد کر دیا۔