جمعہ, مئی 8, 2026
اشتہار

پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام، پاک فوج کا بڑا آپریشن، 8 خوارج ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : پاک فوج نے شمالی وزیرستان میں پاک-افغان سرحد پر دہشت گردوں کی دراندازی کی ایک بڑی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے 8 خوارج کو ہلاک کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز نے پاک-افغان سرحد پر دہشت گردوں کی جانب سے دراندازی کی مذموم کوشش ناکام بنا دیا ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی پر کاری ضرب لگائی، جس کے نتیجے میں 8 دہشت گرد مارے گئے۔

ہلاک ہونے والے خوارج کا تعلق بھارتی حمایت یافتہ گروہ سے تھا، جو سرحد پار سے پاکستان میں تخریب کاری کے لیے بھیجے گئے تھے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں جدید اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے، جو دہشت گردی کی بڑی کارروائیوں میں استعمال ہونا تھا۔

اس واقعے نے ایک بار پھر افغان طالبان حکومت کی سرحدی نگرانی پر سوالیہ نشان کھڑے کر دیے ہیں۔ آئی ایس پی آر نے سخت موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان سرحد پر دراندازی کی یہ کوشش طالبان حکومت کی سرحدی کنٹرول میں ناکامی کو بے نقاب کرتی ہے، پاکستان کو اپنی سرزمین کے خلاف افغان مٹی کے مسلسل استعمال پر شدید تحفظات ہیں۔

ترجمان نے مطالبہ کیا افغان طالبان اپنی ذمہ داری پوری کریں اور دہشت گردوں کو اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کرنے سے سختی سے روکیں۔

پاک فوج نے واضح کیا ہے کہ ‘عزمِ استحکام’ کے تحت ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک آپریشنز بلا تعطل جاری رہیں گے، علاقے میں مزید دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن تیز کر دیا گیا ہے۔

سیکیورٹی فورسز نے وطنِ عزیز کے دفاع اور سلامتی کے لیے اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا ہے کہ کسی بھی قسم کی دراندازی یا دہشت گردی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

+ posts

لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں