The news is by your side.

Advertisement

پاک فوج دنیا کی سب سے بہترین فوج ہے: راحیل شریف

بہاولپور: آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ پاک فوج ہرطرح کے خطرات سے نمٹنے کے لئے تیار ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بہاولپور کور کی جانب سے جاری جنگی مشقوں کا جائزہ لیا اور دشمن کے خلاف پاک فوج کے جوانوں اور افسران کی تیاریوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک فوج ہر طرح کے خطرات سے نمٹنے کے لئے تیار ہے، پاک فوج روایتی جنگ کے حوالے سے پیشہ ورانہ مہارت رکھتی ہے۔ جنرل راحیل شریف نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ نے پاک فوج کو دنیا کی بہترین فوج ثابت کردیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری فوج کا جذبہ آسمانوں سے بھی بلند ہے اورہم تمام اقسام کے خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

آرمی چیف نے یہ بیان چولستان کے صحرا میں بہاولپور اورملتان کور کی تربیتی مشقوں کے اختتام پرجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے دیا۔

 آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے چولستان کے صحرا میں جاری فضائی مشقوں کا لڑاکا ہیلی کاپٹرکے ذریعے فضائی جائزہ بھی لیا۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں