تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

پاک فوج نے ڈان لیکس کا حکومتی نوٹی فکیشن مسترد کردیا

راولپنڈی : پاک فوج نے ڈان لیکس کا نوٹی فکیشن مسترد کردیا اور اسے نامکمل قرار دیا گیا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ وزیر اعظم ہاؤس نے جو نوٹیفکیشن جاری کیا وہ نامکمل ہے، فوج ان سفارشات کومسترد کرتی ہے ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا کہ اس حوالے سے جاری کردہ نوٹفیکیشن انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کیمطابق نہیں۔


مزید پڑھیں : ڈان لیکس، وزیر اعظم نے طارق فاطمی کو عہدے سے ہٹا دیا


یاد رہے کہ ڈان لیکس پر بننے والی کمیٹی سفارشات کی منظوری دیتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نے معاون خصوصی طارق فاطمی کو عہدے سے ہٹادیا تھا۔

وزیر اعظم ہاؤس کیجانب سے جاری ہو نیوالے اعلامیے پر وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد کے دستخط ہیں، جسمیں وزیراعظم نے پرنسل انفارمیشن افسر راؤ تحسین کیخلاف کارروائی کی بھی سفارش کی ہے، راؤ تحسین کیخلاف کا رروائی انیس سو تہتر کے قوانین کے تحت ہوگی۔

رپورٹ میں چارافراد اور ایک ادارے پر ذمہ داری عائد کی گئی ہے۔

مذکورہ رپورٹ میں روزنامہ ڈان کے ایڈیٹر ظفرعباس اور رپورٹر سرل المیڈا کا معاملہ اے پی این ایس کے سپرد کیا گیا ہے، رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ قومی سلامتی پررپورٹنگ صحافتی اقتدار کے مطابق ہونی چاہیے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اے پی این ایس پرنٹ میڈیا کیلئے ضابطہ اخلاق وضع کرے ، یہ خبر روزنامہ ڈان میں گذشتہ برس چھ اکتوبر کو شائع ہوئی تھی۔


مزید پڑھیں : ڈان لیکس ،طارق فاطمی اور راؤ تحسین ذمے دار قرار، وزیراعظم کی دونوں کو عہدے سے ہٹانے کی منظوری


اس سے قبل وزیرداخلہ نے ڈان لیکس سے متعلق رپورٹ وزیراعظم کو پیش کی، رپورٹ میں طارق فاطمی اور راؤتحسین کے خلاف کارروائی کی سفارش کی گئی ہے جبکہ وزیراعظم نے دونوں کو عہدے سے ہٹانے کی منظوری دی تھی۔

Comments

- Advertisement -