تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

لائن آف کنٹرول : پاک فوج نے ایک اور بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا

راولپنڈی: پاک فوج نے پاکستانی حدود میں داخل ہونے والا ایک اور بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر نشانہ بنائے گئے ڈرون کی تصویر شیئر کی اور آگاہ کیا کہ لائن آف کنٹرول ستوال سیکٹر پر پاک فوج نے بھارتی جاسوس ڈرون (کواڈ کاپٹر) کو نشانہ بنایا۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز بھارت کا جاسوسی ڈرون ناپاک عزائم لیے پاکستانی سرحد میں داخل ہوگیا تھا جسے پاک فوج کے جوانوں نے بروقت کارروائی کرکے مار گرایا تھا، یعنی 2 روز میں بھارت کا دوسرا ڈرون پاک فوج کا نشانہ بنا۔

مزید پڑھیں: لائن آف کنٹرول: پاک فوج نے بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل کا کہنا تھا کہ ’انشااللہ کسی ایک بھارتی ڈرون کو بھی سرحدپار نہیں کرنےدیں گے‘۔

واضح رہے کہ پاک فوج نے پاکستانی حدود میں داخل ہونے والے ڈرون کو باغ سیکٹر کے قریب نشانہ بنایا تھا۔ بعد ازاں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کی تھی جس کا دفتر خارجہ نے بھرپور انداز میں جواب دیا اور پاک فوج نے سرحد پر بھارتی فوج کے عزائم کو خاک میں ملایا۔

ہاک فوج نے کب کب بھارتی ڈرونز کو سرحد کے قریب نشانہ بنایا؟

قبل ازیں پاک فوج نے 19 نومبر 2016 کو پاکستانی حدود میں داخل ہونے والے ڈرون کو مار گرایا تھا، آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ڈرون 60 میٹر تک پاکستانی حدود میں داخل ہوگیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی فوج کا ڈرون گرانے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد جمع

بعد ازاں 27 اکتوبر 2017 کو بھی بھارت نے پاکستان کے خلاف گھناؤنی سازش کرنے کی کوشش کی تھی جسے پاک فوج نے بروقت ناکام بناتے ہوئے لائن آف کنٹرول کے علاقے رکھ چکری سیکٹر پر بھارتی ڈرون کو مار گرایا تھا۔

اس سے قبل 2015 میں پاک فوج نے بھارتی ڈرون مارا گرایا تھا جس کے تکنیکی تجزیے کے دوران جاسوسی کے ناقبل تردید شواہد سامنے آئے تھے۔

Comments

- Advertisement -