site
stats
پاکستان

او آئی سی سے مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے بھارت پردباؤ ڈالنے کا مطالبہ: دفترِخارجہ

اسلام آباد: دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ او آئی سی کے اجلاس میں مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کےحل کے لئےبھارت پردباؤڈالنےکامطالبہ کیا گیا۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق دس تا پندرہ اپریل تک جاری کانفرنس میں کشمیریوں کی جدوجہدکی حمایت کااعادہ کیا گیا اور بھارت سے مسئلہ کشمیر پراقوام متحدہ کی قراردادوں پرعمل کا مطالبہ کیا گیا۔

ترجمان کا کہنا تھاکہ اجلاس میں واضح کیاگیاکہ خطےمیں امن کے لئے مسئلہ کشمیرکاحل ضروری ہے جبکہ کشمیریوں کی جدوجہد کو دہشت گردی سے نہیں جوڑاجا سکتا۔

اجلاس میں اوآئی سی رابطہ گروپ کی سفارشات کی منظوری دی گئی۔

ترجمان دفترخارجہ نے بتایا کہ اجلاس سےخطاب میں صدرممنون حسین نےمسئلہ کشمیرکواجاگر کیا اور مسئلہ کشمیرپرپاکستان کےاصولی موقف سےآگاہ کیا۔

یادرہے کہ اسلامی ممالک کی نمائندہ تنظیم او آئی سی کا تیرہواں سربراہی اجلاس ترکی میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں شام، یمن، لیبیا، افغانستان اورمقبوضہ کشمیر کی صورتحال اورمسلم امہ کودرپیش چیلنجزپربھی غور کیا گیا۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top