تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

پاکستان کی آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی

اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرادی اورکہا تمام انتظامات کرلئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی سیکیورٹی ٹیم نے وزارت داخلہ میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید سے ملاقات کی ، ملاقات میں پی سی بی ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ذاکر خان بھی موجود تھے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ٹیم کی فول پروف سیکیورٹی کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا آسٹریلوی ٹیم کی سیکیورٹی کےتمام انتظامات کرلئے ہیں، سندھ ،پنجاب حکومت اورسکیورٹی اداروں سے مکمل رابطہ ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لوگ کرکٹ سے بہت محبت کرتے ہیں، قوم 24 سال سے ملک میں پاک آسٹریلیا مقابلوں کی منتظر ہے ، امید ہے شائقین کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا ٹیم بھیجنےکےاعلان پر آسٹریلوی کرکٹ بورڈکے مشکور ہیں، پاکستان آمد پر آسٹریلوی ٹیم کا شاندار استقبال کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ آسٹریلیا کی ٹیم تیئس سال بعد پاکستان کا دورہ کرے گی، پاکستان کرکٹ بورڈ نے شیڈول جاری کردیا، مہمان ٹیم آئندہ سال مارچ اپریل میں پاکستان کا دورہ کرے گی، دورہ تین ٹیسٹ، تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی پر مشتمل ہے۔

Comments

- Advertisement -