پیر, دسمبر 9, 2024
اشتہار

پاکستان آسٹریلیا پہلا ٹیسٹ، سیکیورٹی انتظامات مکمل

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان آسٹریلیا کے مابین ٹیسٹ سیریز کے راولپنڈی میں کھیلے جانیوالے پہلے ٹیسٹ میچ کیلیے سیکیورٹی انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے راولپنڈی میں کھیلے جانیوالے افتتاحی ٹیسٹ میچ کے لیے سیکیورٹی انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

سیکیورٹی انتظامات کے سلسلے میں پاک فوج کی مدد بھی حاصل رہے گی، راولپنڈی اسٹیڈیم کے قریب بلند عمارتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات ہوں گے۔

- Advertisement -

پولیس حکام کے مطابق سیکیورٹی پلان کے تحت ٹیسٹ میچ کے دوران 4 مارچ سے8 مارچ تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم سے ملحقہ تمام تجارتی مراکز بند رہیں گے، راولپنڈی فوڈ اسٹریٹ، علامہ اقبال پارک اور ڈبل روڈ سیل کردیے جائیں گے۔

ٹیسٹ میچ کے لیے ٹیموں کی آمدورفت کے موقع پر مخصوص علاقوں میں موبائل فون سروس بھی معطل رہے گی جب کہ ٹیسٹ میچ کے دوران راولپنڈی میٹروبس سروس کا روٹ بھی محدود کردیا گیا ہے۔

دوران میچ راولپنڈی پولیس کے 4 ہزار سے زائد اہلکار سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور رہیں گے، سٹی ٹریفک پولیس کے 350 اہلکار بھی ٹریفک کی خصوصی ڈیوٹی پر مامور رہیںگے جبکہ راولپنڈی ٹیموں کی آمدورفت کے موقع پر زیرو ٹریفک روٹ لگایا جائے گا۔

پولیس حکام کے مطابق آر پی او راولپنڈی اشفاق احمد خان سی بی او راولپنڈی عمر سعید ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے مستقل متحرک ہیں۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا کی ٹیم 24 سال کے طویل عرصے کے بعد پاکستان کا دورہ کررہی ہے۔

دورے کے دوران آسٹریلیا کی ٹیم 3 ٹیسٹ میچ، 3 ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی۔

افتتاحی ٹیسٹ میچ روالپنڈی اسٹیڈیم میں شیڈول ہے جو 4سے 8 مارچ تک کھیلا جائیگا، دوسرا ٹیسٹ میچ 12 سے 16 مارچ تک کراچی اور تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ لاہور میں 21 سے 25 مارچ تک کھیلا جائیگا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں