ہفتہ, جنوری 25, 2025
اشتہار

پاکستان اور آسٹریلیا کل سے دوبارہ مدمقابل ہوں گے

اشتہار

حیرت انگیز

پرتھ: پاکستانی ٹیسٹ ٹیم اور آسٹریلیااے کل سے دوبارہ ان ایکشن نظر آئیں گے، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا پریکٹس میچ کل سے کھیلا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا الیون کے درمیان دو روزہ پریکٹس میچ کل سے پرتھ میں شروع ہوگا، پہلا پریکٹس میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا تھا، پاکستانی ٹیم فورم میں واپس آچکی ہے، کھلاڑی بیٹنگ اور بولنگ میں بھی عمدہ کارکردی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔

پہلے پریکٹس میچ میں عمدہ کارکردگی کے باعث ٹیم کا مورال بلند ہے، خیال رہے کہ کل سے کھیلا جانے والا پریکٹس میچ صرف دو روز پر مشتمل ہے، اس سے قبل تین روزہ پریکٹس میچ کھیلا گیا تھا۔

- Advertisement -

پاکستان کے خلاف آسٹریلوی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان

یاد رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا اے کے درمیان پرتھ میں کھیلا جانے والا تین روزہ پریکٹس میچ ڈرا ہوا تھا، 459 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا اے کی ٹیم نے آخری روز 2 وکٹوں پر 91 رنز بنائے تھے۔

دوسری جانب آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 21 نومبر سے برسبین میں شروع ہوگا۔ پاکستان سے دو دو ہاتھ کرنے کے لیے کپتان ٹم پین، ڈیوڈ وارنر، اسٹیو اسمتھ، مچل اسٹارک، کیمرون بینکروفٹ، جوبرنز، پیٹ کمنز اور جوش ہیذل ووڈ اسکواڈ میں شامل کیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ دیگر کھلاڑیوں میں ٹریوس ہیڈ، لبوشین، نیتھن لائن، مائیکل نیسر، جیمز پیٹنسن اور میتھیو ویڈ بھی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی جائے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 21 نومبر سے برسبین میں شروع ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں