پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ پاکستان اور آسٹریلیا ٹی 20 سیریز کے پرومو میں بھارتیوں کو کرارا طنز کیا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ پرومو کی ویڈیو میں پاکستان کی مہمان نوازی اور کرکٹ سے محبت کو دکھایا گیا ہے۔
ویڈیو میں آسٹریلوی شخص سے ٹیکسی ڈرائیور پیسے نہیں لیتا وہ شکریہ ادا کرتا ہے لیکن ہاتھ نہیں ملاتا جس پر ٹیکسی ڈرائیور کہتا ہے کہ ہاتھ ملانا بھول گئے، لگتا ہے پڑوسیوں کے پاس بھی رکے تھے۔
آغا جی کہتے ہیں کہ ویسے تو ہم مہمان نواز ہیں لیکن بات کرکٹ کی آئے تو مقابلے کے لیے تیار ہیں۔
Bank Alfalah Presents VGO TEL Mobile Pakistan vs Australia T20I Series 2026 is set to begin on 29 January!
️ Get your tickets at https://t.co/r1Y5gXriiG#PAKvAUS | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/zcSOKJ14k0
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 21, 2026
واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی 20 سیریز کا آغاز 29 جنوری کو ہوگا جبکہ دوسرے اور تیسرے میچز 31 جنوری اور یکم فروری کو کھیلے جائیں گے۔ تینوں میچز لاہور میں ہوں گے۔
تین میچوں کی سیریز کے لیے آسٹریلیا کے 17 رکنی اسکواڈ میں مچل مارش (کپتان)، شان ایبٹ، زیویئر بارٹلیٹ، مہلی بیئرڈمین، کوپر کونولی، بین ڈوارشوئس، جیک ایڈورڈز، کیمرون گرین، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، میتھیو کوہنیمن، مچ اوون، جوش فلپ، میتھیو رینشا، میٹ شارٹ، مارکس اسٹوئنس، ایڈم زیمپا شامل ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


