لاہور: موسم کی شدت کے باعث پاکستان اور آسٹریلیا کے میچز کے وقت میں تبدیلی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلی جانے والی تین میچوں کی ٹی 20 سیریز کے میچز اب شام 6 کے بجائے 4 بجے شروع ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ میچ کا ٹاس سہ پہر ساڑھے تین بجے ہوگا۔
میچز کے وقت تبدیلی کا فیصلہ موسم کی شدت کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے جبکہ کرکٹ بورڈ کی جانب سے فیصلے کا اعلان جلد متوقع ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ 29، دوسرا 31 جنوری کو ہوگا، آخری میچ یکم فروری کو کھیلا جائے گا۔
آسٹریلوی اسکواڈ 28 جنوری کو لاہور پہنچے گا، تینوں میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیںگے اور تمام میچز 6 بجے شروع ہوںگے۔


