اتوار, جون 14, 2026
اشتہار

افغانستان سے پیاز کی بوریوں میں جدید امریکی اسلحہ پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

اشتہار

حیرت انگیز

طورخم: کسٹمز اور سیکیورٹی فورسز نے افغانستان سے پاکستان آنیوالی گاڑی سے پیاز کی بوریوں سے جدید امریکی ہتھیار برآمد کرلئے، اسلحے میں جدید امریکی ساختہ ایم فور، امریکی رائفل، گرنیڈ شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان سے طورخم کے راستے جدید امریکی اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔

طورخم بارڈر ٹرمینل پر کسٹم اور سیکیورٹی فورسز نے گاڑی سے پیاز کی بوریوں سے جدید امریکی ہتھیار برآمد کرلئے اور افغان ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا، جس سے دوران تفتیش اہم انکشافات متوقع ہیں۔

برآمد کیے گئے اسلحے میں جدید امریکی ساختہ ایم فور، کلاشنکوف، میگزین، مختلف نوعیت کی ہزاروں گولیاں، امریکی رائفل، گرنیڈ، نائٹ ویژن سائیٹس اور لیزربیم شامل ہیں۔

افغانستان سے جدید امریکی اسلحہ کی پاکستان اسمگلنگ اور ٹی ٹی پی کا سیکیورٹی فورسز اور پاکستانی عوام کے خلاف امریکی اسلحہ کا استعمال افغان عبوری حکومت کا اپنی سرزمین پاکستان کےخلاف استعمال نہ ہونےکے دعووں پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔

پاکستان افغانستان سے توقع رکھتا ہے کہ وہ ٹی ٹی پی کے خلاف ٹھوس اقدامات کرے اور غیر قانونی ہتھیاروں کی اسمگلنگ کو روکے۔

ماضی میں بھی پاکستان میں بارہادہشت گردی کے واقعات میں افغان نژاد دہشت گردوں اور غیر ملکی اسلحہ کے استعمال کے ثبوت منظرِعام پر آچکے ہیں۔

+ posts

لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں