لاہور: پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ملزمان کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر ملک گیر احتجاج کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ملک گیر احتجاج کا فیصلہ عوامی تحریک کی مجلس شوریٰ میں کیا گیا۔ اس کے لیے 17 جون کی تاریخ طے کی گئی ہے۔
پارٹی شوریٰ کا کہنا ہے کہ سالوں سے التوا اپیلوں کا فائدہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ملزمان کو پہنچ رہا ہے، چیف جسٹس آف پاکستان، چیف جسٹس ہائی کورٹ سے انصاف کی استدعا ہے۔
- Advertisement -
شوریٰ نے کہا کہ سانحہ متاثرین پوچھ رہے ہیں ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں کو کون بچانا چاہتا ہے؟
عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ انصاف کے لیے عدلیہ کی جانب دیکھ رہے ہیں۔